0
Wednesday 7 Feb 2018 18:46

پیمرا نے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کو ویلنٹائن ڈے کی کوریج سے روک دیا

پیمرا نے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کو ویلنٹائن ڈے کی کوریج سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کو "ویلنٹائن ڈے" کی تقریبات دکھانے یا نشر کرنے اپنے دفاتر میں منعقد کرنے سے روک دیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیوز اور اخبارات کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق اس غیر اسلامی اور بے ہودہ تہوار کی پروموشن سے باز رہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کوئی ٹی وی چینل اس دن کی مناسبت سے کوئی تقریب منعقد کرے گا نہ ہی کسی پبلک مقام یا پرائیویٹ سطح پر منعقد ہونیوالی تقریب کی کوریج کرے گا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے ایف ایم ریڈیو بھی اس حوالے سے خصوصی طور پر عدالتی حکم نامے پر عملدرآمد کریں۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسے "یوم محبت" قرار دیتے ہوئے اس کی آڑ میں بے ہودہ کلچر کو پروموٹ کیا جا رہا تھا جس کے خلاف شہری عبدالوحید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 13 فروری 2017 کو رٹ پٹیشن فائل کی تھی جس کے فیصلے میں عدالت نے ویلنٹائن ڈے کو بے ہودہ اور غیر اسلامی دن قرار دیتے ہوئے اس کی حوصلہ شکنی کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 703060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش