0
Sunday 11 Feb 2018 19:08

حکمرانوں نے جمہوریت کو گھر کی لونڈی بنا کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، ثروت اعجاز قادری

حکمرانوں نے جمہوریت کو گھر کی لونڈی بنا کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں کا 2018ء کے عام انتخابات میں راستہ روکنا ہوگا، ملک کی دولت لوٹنے والوں نے کرپشن کو فروغ اور غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی اپنائی، عوام ووٹ کی طاقت سے چوروں، لٹیروں اور استحصال کرنیوالوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دینگے، 2018ء کے عام انتخابات سے قبل عوام جھوٹے دعوئے اور اقتدار ملنے کے بعد مسائل حل نہ کرنیوالوں کا محاسبہ کرینگے، کشمیر کی دستور ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو اقلیت قرار دینا عین اسلام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مکتبہ فکر ’غلامی رسولؐ میں موت بھی قبول ہے‘ نواز لیگ سے لاتعلقی کر چکا ہے، مسلم لیگ (ن) عدلیہ اور احتساب کے اداروں کے خلاف تحریک چلا کر حقائق کو دبا نہیں سکتے، ختم نبوت قانون کے خلاف سازش کرنے والے ذلیل و رسوا ہوتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جمہوریت کو گھر کی لونڈی بنا کر غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، آمریت نما جمہوریت کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، عدلیہ اور احتساب مخالف تحریک چلانے والے عوام کے مفاد کی نہیں، کرپشن بچانے اور چھپانے کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 703980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش