0
Wednesday 14 Feb 2018 12:25

خیبر ایجنسی، جمرود میں کچے مکان کی چھت گرگئی، ماں اور 2 بچے جاں بحق

خیبر ایجنسی، جمرود میں کچے مکان کی چھت گرگئی، ماں اور 2 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں کچے مکان کی چھت گرنے سے والدہ اور اس کے 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح جمرود کے علاقہ غنڈی میں مبارک شاہ نامی شخص کے گھر کے ایک کمرے کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں مبارک شاہ کی اہلیہ اور بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے مبارک شاہ کی اہلیہ اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی جبکہ بچوں سمیت 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کیلئے پشاور ہسپتال منتقل کردیا۔ مقامی افراد کے مطابق مبارک شاہ کے مکان کی چھت حالیہ بارشوں کے باعث خستہ حال ہوگئی تھی جو آج صبح اچانک منہدم ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 704747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش