0
Wednesday 14 Feb 2018 16:58

ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی کوشش حکمرانوں کی سیاسی ہلاکت کا باعث ہوگی، حافظ حسین احمد

ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی کوشش حکمرانوں کی سیاسی ہلاکت کا باعث ہوگی، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ناموس رسالت (ص) کے قانون میں ترمیم کی کوشش حکمرانوں کی سیاسی ہلاکت کا باعث ہوگی۔ چند دن کے بعد اس قانون میں چھیڑ چھاڑ کا مقصد ملک میں انتشار اور اسلامی تشخیص کو تباہ کرنا ہے۔ لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسی ناپاک کوشیشوں کو ہر بار پہلے سے زیادہ ناکام بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام تفتان کے امیر مولانا نجیب اللہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد نے ناموس رسالت قانون میں ایک بار پھر ترمیم کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین دشمن و ملک دشمن قوتوں کو نہ پاکستان کا اسلامی تشخیص ہضم ہو رہا ہے اور نہ ہی ملک میں اتحاد واتفاق کی فضاء برادشت ہو رہی ہے۔ اسی لئے ایسے عناصر بار بار اس حساس معاملہ کو چھیڑنے کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں، تاکہ ملک میں انتشار وعدم استحکام پیدا ہوں۔ جمعیت کا ہر کارکن ختم نبوت کا سپاہی ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 704833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش