0
Wednesday 21 Feb 2018 23:10

موجودہ سسٹم اور حکمران ملکی دولت کو واپس لانے میں سنجیدہ نہیں ہیں، مولانا صادق جعفری

موجودہ سسٹم اور حکمران ملکی دولت کو واپس لانے میں سنجیدہ نہیں ہیں، مولانا صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقل کی گئی قومی دولت کو واپس لانے کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہئیں، لیکن ظالم اور خائن حکمران سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، یہ پاکستانی عوام کا پیسہ ہے صرف عادل حکمران ہی اس ظلم اور ناانصافی کا راستہ روک سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے مسجد و امام بارگاہ باب فاطمہ میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام جب تک ان چورں لٹیروں ڈاکوں کو منتخب کرتے رہیں گے ان کے پیسوں پر ایسے ہی لوٹ مار جاری رہے گی، ان کے پاکستان میں بھی محلات ہیں اور دبئی امریکہ و یورپ میں بھی محلات بنا رکھے ہیں، پاکستانی عوام کے نام پر قرضے لئے جاتے ہیں اور یہ چند ہزار لٹیرے ہیں جو عوام کا مال لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں، پاکستان مزید قرضوں کی دلدل میں دھنستا جار ہا ہے۔ مولانا صادق جعفری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں، ان کے ہر منصوبوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ اور نئے طریقوں سے عوام کے مال کی لوٹ کھسوٹ کرنا ہوتا ہے، پاکستانیوں کی صرف دبئی میں کھربوں روپے کی جائیدادیں ہیں، یہ نہایت سنجیدہ مسئلہ ہے، اکیس کروڑ کے ملک میں صرف گیارہ لاکھ لوگ ٹیکس فائلرز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کا بلاامتیاز احتساب کرنا ہوگا اور یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب عوام جماعتی وابستگی، برادری، علاقہ و زبان کی سیاست سے بالاتر ہوکر نیک اور عادل افراد کو پارلیمنٹ میں پہنچایا جائے، موجودہ سسٹم اور حکمران ملکی دولت کو واپس لانے میں سنجیدہ نہیں ہیں، عادل حکمران ہی اس ظلم اور ناانصافی کا رستہ روک سکتے ہیں
خبر کا کوڈ : 706649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش