0
Saturday 24 Feb 2018 12:59

گلگت بلتستان کو این ایف سی میں حصہ اور دوسرے صوبوں کے برابر بجٹ دیا جائے، سینٹ قائمہ کمیٹی

گلگت بلتستان کو این ایف سی میں حصہ اور دوسرے صوبوں کے برابر بجٹ دیا جائے، سینٹ قائمہ کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ سینٹ قائمہ کمیٹی امور کشمیر و گلگت بلتستان کے چیئرمین سینٹر پروفیسر ساجد میر کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ جی بی کے سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں۔ وزارت خزانہ گلگت بلتستان کی طرف سے بجھوائی گئی اسامیوں کی بھرتی کی منظوری دے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی پروفسیر ساجد میر نے کہا کہ دوسرے صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی برابر بجٹ دیا جائے اور اس کے ساتھ برابر سلوک روا رکھا جائے۔ اس موقع پر وزارت امور کشمیر کے سیکرٹری نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ریفارمز پیکج کے تحت گرانٹ فارمولہ طے کیا جارہا ہے جلد فیصلہ ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں آئینی ترمیم اور صدارتی حکم کی ضرورت ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جی بی کو بھی دوسرے صوبوں کے برابر بجٹ دیا جائے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کیلئے بھی بجٹ فراہم کیا جائے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر فاٹا کو بھی این ایف سی ایوارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ رحمان ملک نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی انسانی حقوق کانفرنس میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو شامل نہ کرنے اور کشمیر کے بارے میں فلم نہ دکھانے کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ سنجیدہ ہے۔ اجلاس میں سینٹرز رحمان ملک، احمد حسن، مومن آفریدی، نجمہ حمید کے علاوہ وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور جی بی کے اعلٰی حکام نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 707122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش