0
Thursday 1 Mar 2018 20:29

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں منظم افغان گروہ کے ملوث ہونیکا انکشاف

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں منظم افغان گروہ کے ملوث ہونیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں افغانستان کے منظم ڈکیت گروہ کی جانب سے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں افغانستان کے منظم گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس پی صدر توقیر نعیم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج صبح کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا شخص افغانستان کے ڈکیت گروہ کا سرغنہ تھا، ہلاک ڈکیت کے گرفتار 2 ساتھیوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروہ 10 سے 15 افراد پر مشتمل ہے اور شہر میں واقع 10 سے زائد بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے، اہل خانہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع پر پولیس پہنچی، تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک، جبکہ 2 ڈکیت گرفتار ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 708369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش