0
Sunday 4 Mar 2018 09:38

سرگودھا، حلقہ پی پی 30 میں ضمنی الیکشن، ووٹنگ جاری

سرگودھا، حلقہ پی پی 30 میں ضمنی الیکشن، ووٹنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ حلقہ پی پی 30 میں ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا ہے جہاں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا میں حلقہ پی پی 30 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ہے، جہاں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہیں جبکہ حلقے کے اطراف میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخاب کے لئے تحریک انصاف کے راؤ ساجد اور (ن) لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر ظفر سندھو میدان میں ہیں۔ حلقہ میں کل 137 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جہاں پر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ 137 میں سے 19 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقہ پی پی 30 میں ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 919 جس میں مرد ووٹرز 98 ہزار 145 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 774 ہے۔ واضح رہے کہ حلقہ پی پی 30 کی نشست لیگی ایم پی اے چودھری طاہر سندھو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 708838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش