0
Saturday 10 Mar 2018 23:41

قومی ادارے منافع کما کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

قومی ادارے منافع کما کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے مالیات، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارے قومی ادارے منافع کما کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، قومی اداروں کی سربراہی اچھے ایماندار اور ماہر لوگوں کو دی جائے، تو وہ اداروں کو کارآمد اور منافع بخش بنا دیتے ہیں اور ان کی بنائی ہوئی مصنوعات قابل فخر اور معیاری ہوتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کراچی شپ یارڈ میں پاکستان کسٹمز کیلئے تیار کی جانے والی 2 ایف آر پی بوٹس کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نیدرلینڈ کی سفیر، سرکار، پاکستان کسٹمز، نجی اداروں اور شپ یارڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 2013ء میں ایف بی آر کے محصولات 1900 ارب روپے تھے اور اب ہم اس سال 4013 ارب روپے وصول کریں گے، ان میں سے 2400 ارب روپے صوبوں کو جائیں گے، جس سے صوبے اپنے صحت، تعلیم اور سڑکوں کو بہتر کریں گے۔

قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ شپ پارڈ بنیادی طور پر اسٹیل اور المونیم کے جہاز تعمیر کرتا ہے، تاہم ان بوٹس کی تعمیر نے ایف آر پی کی تعمیر کی شروعات کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت شپ یارڈ مین 6 جہاز اور 7 بوٹس کی تعمیر بیک وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ شپ یارڈ کی مالی بہتری پاک بحریہ کے مسلسل منصوبوں کے حصول، وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال، کامیاب تجارتی منصوبہ بندی اور کثیر المقاصد مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار، وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن اور پاک بحریہ کا شپ یارڈ کی بحالی کیلئے ان کی ٹھوس حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں کموڈور سلیم اقبال اور کلکٹر کسٹم افتخار احمد نے 2 بوٹس کی حوالگی کے کاغذات پر دستخط کئے۔
خبر کا کوڈ : 710519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش