0
Monday 12 Mar 2018 18:32

لاہور، سکولوں میں جینز اور اونچی ایڑی کا جوتا پہننے پر پابندی لگا دی گئی

لاہور، سکولوں میں جینز اور اونچی ایڑی کا جوتا پہننے پر پابندی لگا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سکولوں میں خواتین اساتذہ پر جینز کی پینٹ اور اونچی ایڑی کا جوتا پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے سکول سربراہان کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں کہا کیا ہے کہ خواتین اساتذہ جینز نہیں پہن سکیں گی اور نہ ہی اونچی ہیل کا جوتا استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کلاس میں بچوں کو پڑھاتے وقت اساتذہ کے موبائل فونز استعمال کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو زمین پر نہیں بٹھائیں گے، درجہ چہارم کے ملازمین کو بھی سیاہ "ملایشیاء" یونیفارم پہننا لازم ہو گا۔ کلاسز کے دوران اساتذہ کو عمرہ یا زیارات کیلئے چھٹیاں نہیں ملیں گی اب اساتذہ صرف گرمی کی چھٹیوں میں ہی عمرہ یا زیارات کیلئے جا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 710983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش