0
Wednesday 11 May 2011 20:40

اسامہ کی رہائشگاہ اور اسرائیلی نقشے میں مشابہت

اسامہ کی رہائشگاہ اور اسرائیلی نقشے میں مشابہت
لاہور:اسلام ٹائمز۔ اسامہ بن لادن کی موت اور پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں ان کا کمپاونڈ اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجود پناہ گاہ کا نقشہ بھی اسرائیلی نقشے سے مشابہت رکھتا ہے۔ ایک فرانسیسی ویب سائٹ نے اسامہ بن لادن کی رہائشگاہ اور اسرائیل کے نقشے کا موازنہ کیا ہے جس میں چند انتہائی حیرت انگیز چیزیں سامنے آئی ہیں۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے گھر کی سیٹ لائٹ تصویر اور اسرائیل کے نقشے کو دیکھا جائے تو اسامہ بن لادن کے گھر میں موجود چھوٹی چھوٹی جگہیں اسرائیل کے شہروں طبریا، تل ابیت، حیفا، بحیرہ اور ساحلی شہر ایلات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک اتفاق بھی ہو سکتا ہے کیونکہ یہ چیز ضروری نہیں ہے کہ گھر بنانے والے افراد نے اسرائیل کے نقشے کو دیکھ کر ہی اس کا نقشہ تیار کیا ہو، تاہم اے ایک انتہائی حیرت انگیز اتفاق ضرور کہا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 71231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش