0
Tuesday 20 Mar 2018 18:06

متحدہ مجلس عمل کی تشکیل سے سیکولر قوتیں خائف ہیں، سبطین سبزواری

متحدہ مجلس عمل کی تشکیل سے سیکولر قوتیں خائف ہیں، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی تشکیل سے سیکولر قوتیں خائف ہیں، جو چاہتی ہیں کہ اسلام پسند قوتوں کو فرقہ واریت کا طعنہ دے کر انتخابی عمل سے دور رکھا جائے، اس بنیاد پر کہ مختلف مکاتب فکر آپس میں اکٹھے نہیں ہو سکتے، مگر تمام موثر دینی جماعتوں کی قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ فقہی اور فروعی اختلافات کے باوجود بھی اسلام کے بنیادی عقائد اور احکامات پر سب متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قائدین نے کراچی میں متحدہ مجلس عمل کی قیادت کا فیصلہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ فرقہ وارانہ اختلافات انفرادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کو الیکشن کمشن میں رجسٹر کروایا جائے گا، اسلامی تحریک متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے بھر پور سیاسی کردار اداکرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی قیادت عوام کو مسائل سے نکالنے کا حل دے گی، سرمایہ دارانہ اور جاگیر دارانہ نظام ناکام ہو چکے ہیں، اسلامی نظام اور قرآنی تعلیمات کا نفاذہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے، اس لئے متحدہ مجلس عمل اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جمہوری جدوجہد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 712803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش