0
Wednesday 21 Mar 2018 11:57

گندی گلی کی تصویر کا چیف جسٹس نے سوموٹو لے لیا

گندی گلی کی تصویر کا چیف جسٹس نے سوموٹو لے لیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی گندی گلی سے میت لے جانے کی تصویر پر نوٹس لے لیا ہے۔ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے تصویر اٹارنی جنرل اور میڈیا کو فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جنازہ پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے، چیف جسٹس نے تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل یہ تصویر دیکھیں، لوگ جنازہ پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل بھی اس تصویر کو دیکھیں، نشاندہی کریں تصویر کس شہر کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا بھی اس تصویر کو دیکھے اور علاقے کی نشاندہی کرے، یہ غلاظت گندگی انسانی صحت کیلیے خطرہ ہے، پاکیزگی کیلیے بھی یہ غلاظت خطرہ ہے، چیف جسٹس نے تمام فریقین سے کہا ہمیں نشاندہی کریں کہ کس علاقے کی تصویر ہے، جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے ایم این اے، کونسلر سب سے پوچھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 712903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش