0
Thursday 22 Mar 2018 22:11

کراچی، این ایل سی کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کراچی، این ایل سی کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کلفٹن توقیر محمد نعیم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بوٹ بیسن کے علاقے میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے این ایل سی کی گاڑی کو روک کر اس میں موجود نقدی لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈکیتی کی کوشش پر گاڑی میں موجود افراد نے مزاحمت کا سامنا کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا۔ توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے علاقے میں تعینات پولیس وین پر بھی فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک و زخمی افراد ممکنہ طور پر پاک فوج کے اہلکار تھے۔
خبر کا کوڈ : 713273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش