0
Thursday 22 Mar 2018 22:23

عمران خان ماہ اپریل میں سندھ کا طوفانی دورہ کرینگے

عمران خان ماہ اپریل میں سندھ کا طوفانی دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اگلے ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں سندھ کا طوفانی دورہ کرینگے، وہ پانچ اپریل کو سابق صدر مملکت آصف زرداری کے آبائی شہر نواب شاہ سے عوامی رابطہ مہم شروع کرکے دو روزہ دورے کا آغاز کرینگے۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے عمران خان کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے سندھ کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کپتان کا دورہ سندھ انتہائی اہم اور مصروف ترین ہوگا، کپتان سانگھڑ، شہدادپور، ٹنڈو آدم اور میرپورخاص میں رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ اور کارکنان سے ملاقات کرینگے، پی ٹی آئی چیئرمین ٹنڈوالہیار بھی جائینگے، پہلے روز حیدرآباد میں ممبرشپ کیمپ کا دورہ اور رات وہیں قیام کرینگے، دوسرے روز حیدرآباد میں بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کے تحت حیدرآباد میں آبادگار کانفرنس سے خطاب کرینگے، گنے کے تاحال حل طلب ایشو، پانی کے گھمبیر مسائل پر بات ہوگی، عمران خان حیدرآباد میں ہی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان سے بھی خطاب کرینگے، حیدرآباد میں خواتین کنونشن سے خطاب اور مختلف علاقوں میں رکنیت سازی کیمپس کا دورہ کرینگے۔ دو روزہ دورے کے بعد عمران خان کا اگلا پڑاؤ پیپلز پارٹی کا سیاسی گڑھ لاڑکانہ ہوگا، لاڑکانہ سے دوسرے دورے کا آغاز ہوگا۔ حکیم عادل شیخ کے مطابق لاڑکانہ دورے کا جلد اعلان کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 713275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش