0
Monday 9 Apr 2018 19:36

امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشیم کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا، ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک

امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشیم کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا، ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک
اسلام ٹائمز۔ امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشیم کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا۔ سعودی حکومت نے حکومتی اقدامات کو غلط کہنے پر ڈاکٹر سعود الشیم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشیم اکثر معاملات پر نہ صرف حکومت پر تنقید کرتے ہیں بلکہ حکمرانوں کے اقدامات کو غیر شرعی بھی قرار دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹویٹر پر متعدد سیاسی پوسٹیں بھی کیں تھیں۔ امام کعبہ کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے ہر اقدام پر آمنا و صدقنا نہیں کہتے بلکہ معاملات پر گہری نظر رکھتے اور خلافِ شرع کاموں پر کڑی تنقید کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ شیخ سعود الشیم امام کعبہ کے ساتھ ساتھ ام القرا یونیورسٹی مکہ میں فقہ کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈین اور سپیشل پروفیسر ہیں جبکہ وہ مکہ مکرمہ میں ہائی کورٹ کے جج بھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 716790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش