0
Monday 9 Apr 2018 23:10

اہلسنت کا اتحاد 2018ء کے عام انتخابات میں ئی تاریخ رقم کریگا، ثروت اعجاز قادری

اہلسنت کا اتحاد 2018ء کے عام انتخابات میں ئی تاریخ رقم کریگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کا خون چوسنے والا شیر نڈھال اور مکافات عمل سے گذر رہا ہے، عوام کے ووٹ کو عزت نہیں دینے والوں کے محاسبے کا وقت آچکا ہے، ووٹ دینے والے عوام کو عزت، پانی، تعلیم صحت نہ دینے والوں کا 2018ء کے الیکش میں صفایا ہو جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی اور علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ووٹ کے تقدس کو عزت کے بجائے عوام کو ٹیکس کی بھرمار، ناانصافیاں اور عوام دشمن پالیسیاں تحفے میں دیں ہیں، ملک و قوم کے نام پر قرضے لئے گئے، جو کرپشن کی نظر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت نہ کرنے، کرپشن، اقرباء پروری کو پروان چڑھانے والے حکمرانوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت کا اتحاد 2018ء کے عام انتخابات میں ئی تاریخ رقم کریگا اور باطل قوتوں کیلئے چٹان ثابت ہوگا، حکمرانوں کے منفی اور اسلام مخالف اقدامات کا بدلہ عوام ووٹ کی طاقت سے لینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے ملک کی خدمت نہیں کر رہے، وہ اپنی زبان کو لگام لگائیں، ورنہ عوام انکی زبانوں پر تالا لگا دینگے۔
خبر کا کوڈ : 716842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش