0
Thursday 12 Apr 2018 17:32

پاک سرزمین پارٹی کا کے الیکٹرک کو چار دن کا الٹی میٹم

پاک سرزمین پارٹی کا کے الیکٹرک کو چار دن کا الٹی میٹم
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر پی ایس پی کے تین رکنی وفد نے کے الیکٹرک حکام سے ان کے ہیڈ آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرا، کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین اور مزمل قریشی شامل تھے۔ پی ایس پی وفد نے کے الیکٹرک حکام کے سامنے شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ اوور بلنگ کے سبب شہریوں کی مشکلات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی رہنماؤں ارشد وہرا، آصف حسنین اور مزمل قریشی نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران کے الیکٹرک کے سی ای او سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے کیونکہ وہ اس وقت کراچی میں موجود نہیں، ہم نے انہیں کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے سبب عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہمارے تحفظات کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو صرف خط نہیں لکھنا چاہیئے بلکہ اسلام آباد جاکر وفاقی حکومت کے سامنے احتجاج کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کراچی کو لاوارث نہ سمجھے، کے الیکٹرک کے خلاف ایوانوں میں آواز اٹھائیں گے، اگر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے پی ایس پی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جائیگا۔ انہوں نے کے الیکٹرک کو چار دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرے، ورنہ احتجاج کے لئے تیار ہوجائے۔
خبر کا کوڈ : 717495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش