0
Saturday 14 Apr 2018 11:44

پی پی پی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنیکی حمایت کرتی ہے، آصف زرداری

پی پی پی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنیکی حمایت کرتی ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا صوبہ بنا کر وہاں کے عوام کو شناخت دی۔ سی پیک کی ترقی کے ثمرات تمام صوبوں‌ تک پہنچنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے فاٹا جرگہ کونسل کے عمائدین سے ملاقات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنیکی حمایت کرتی ہے، غربت، بے روزگاری اور اندھیروں کا خاتمہ پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے۔ پختونخوا کے عوام نے شدت پسندوں، دہشت گردوں کے بہت زخم سہے ہیں، انہیں‌ حقوق ملنے چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی، ہمیں راستہ دکھایا، آج ہم اس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں، ہمیں ملک کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں کے پی عوام کے اصل مسائل کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تھا، ہم نے اپنے دور میں ان مسائل پر توجہ دی، پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑی حد تک عوام کے مسائل حل کئے۔
خبر کا کوڈ : 717780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش