0
Saturday 21 Apr 2018 13:45

نقیب اللہ محسود دہشتگرد تھا یا نہیں، یہ میں بعد میں بتاؤنگا، راؤ انوار

نقیب اللہ محسود دہشتگرد تھا یا نہیں، یہ میں بعد میں بتاؤنگا، راؤ انوار
اسلام ٹائمز۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ نقیب اللہ دہشتگرد تھا یا نہیں، یہ میں بعد میں بتاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ نقیب اللہ دہشتگرد تھا یا نہیں، یہ میں بعد میں بتاؤں گا، مقدمے کا چالان جمع ہونے دیں، سب پتہ چل جائے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ پولیس کے مطابق آپ کے سارے مقابلے جعلی تھے، جس پر راؤ انوار نے کہا کہ جے آئی ٹی بننے کے بعد سب واضح ہو جائے گا، سب کو بتاؤں گا کہ پولیس مقابلے جعلی تھے یا نہیں۔ اس سے قبل راؤ انوار کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے، تاہم روانگی کے وقت راؤ انوار کو جیل لے جانے والی گاڑی خراب ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 719454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش