0
Thursday 26 Apr 2018 22:45

نیا پاکستان بنانیوالوں نے مزدور ہم سے لئے ہیں، یوسف رضا گیلانی

نیا پاکستان بنانیوالوں نے مزدور ہم سے لئے ہیں، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینٹ کا الیکشن ٹریلر تھا اصل فلم 2018ء الیکشن میں چلے گی، اگلا الیکشن پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او کا سب سے بڑا شکار میں بیٹھا ہوں، جنوبی پنجاب صوبہ بارے سوال کے جواب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جو احساس محرومی تھی اس کو دور کرنے کے لیے اٹھارویں ترمیم پیش کی۔ سرائیکی صوبہ کے لیے مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہمیں ووٹ دیا، تمام پارٹیوں نے مجھے سپورٹ کیا تھا ہم نے صوبے کی آئین سازی کر لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی، جنوبی پنجاب کا سیاست میں ہمیشہ اہم رول رہا ہے، پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب سے وزرا بنائے، یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کو اہمیت دیتی ہے، جنوبی پنجاب کے لیے تمام جماعتیں ہمیں فالو کر رہی ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں 30 فیصد فنڈ جنوبی پنجاب پر لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اتحاد پر جنوبی پنجاب محاذ کو ویلکم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں بہت سی اپیلیں ہوئی ہیں مگر پیپلزپارٹی ڈائریکٹ اپیل میں نہیں گئی، انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، ابھی فل بجٹ دینے کو ضرورت نہیں ہے کیوں کے حکومت کے چند ماہ رہ گئے ہیں، سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے مزدور ہم سے لیے گئے ہیں، جو پارٹیاں بدلتے ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، سیاست دان کا کام خدمت ہے وہ حکومت میں بھی کی جا سکتی ہے اور اپوزیشن میں بھی۔
خبر کا کوڈ : 720742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش