0
Tuesday 1 May 2018 23:44

نواز لیگی حکومت نچلی سطح تک معاشی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

نواز لیگی حکومت نچلی سطح تک معاشی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کیلئے ناقابل برداشت معاشی حالات پیدا کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں بے دریغ اضافہ آبادی کے نچلے طبقات کو بہت بری طرح سے متاثر کر رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گذشتہ کئی ماہ سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتی رہی ہے اور حکومت کی جانب سے عوام پر پھینکے گئے آخری پٹرول بم سے اس کے عزائم عیاں ہیں کہ وہ عوام کو پسماندگی کو دلدل میں دھکیلنا اور نچلی سطح تک معاشی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت امیروں کی حکومت اور امیروں کیلئے ہے، اسی لئے امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اجرا کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنا کالا دھن اور لوٹی ہوئے دولت کو سفید کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 721828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش