0
Tuesday 8 May 2018 22:34

ملتان، گورنر پنجاب کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ قاری عبدالغفار نقشبندی کو شیلڈ پیش

ملتان، گورنر پنجاب کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ قاری عبدالغفار نقشبندی کو شیلڈ پیش
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف قاری محمد عبد الغفار نقشبندی کی قرات ونعت کے حوالے سے خدمات پر ایک تقریب میں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے انہیں ایک شیلڈ دی، اس موقع پر معروف صحافی خالد مسعود، مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی، میاں انیس شیخ ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں، اس موقع پر گورنر پنجاب نے اپنے تاثرات میں کہا کہ قاری محمد عبدالغفار نقشبندی یقینا اس خطے کا فخر ہیں، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان کے لئے صرف شیلڈ کا عزاز معمولی نوعیت کا ہے۔ ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں مزید ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔
صحافی : عدیل عباس
خبر کا کوڈ : 723216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش