0
Tuesday 17 May 2011 11:21

سیف العدل اسامہ کے جانشین ہونگے، القاعدہ سپریم کمانڈر کا فیصلہ

سیف العدل اسامہ کے جانشین ہونگے، القاعدہ سپریم کمانڈر کا فیصلہ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ روزنامہ ”جنگ“ کو اپنے خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی جانشینی کا مسئلہ نامعلوم مقام پر منعقدہ القاعدہ کی سپریم کمانڈ کے خفیہ اجلاسوں میں طے ہو گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ عارضی طور سے القاعدہ کے اولین افراد میں سے سیف العدل ابوسیف کو القاعدہ کی کمان آف کنٹرول کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ سیف العدل مصری شہری ہیں، وہ مصر کی فورسز میں اعلٰی عہدے پر رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر ایمن کے ساتھ الجہاد گروپ آف مصر جو انور سادات کیخلاف بنایا گیا تھا اس میں کام کرتے تھے، بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ایمن کو حسب سابق سرپرست اعلٰی القاعدہ اور سپریم عسکری کمانڈ کا چیف رکھا گیا ہے، تمام عالمی رابطوں کا نگران ایمن کو بنایا گیا ہے اس سے پہلے القاعدہ کے عالمی امور کو سیف العدل دیکھتے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ عدنان الکشری کو القاعدہ نیٹ سسٹم کا رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے جبکہ ابویحییٰ ولیدی کو امیر امور معلومات عامہ کا نگراں بتایا گیا ہے، محمدناصر الوشی ابوناصر کو امور افریقہ القاعدہ کا رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد آدم خان افغانی کو رابطہ کار امور افغانستان وزیرستان مقرر کیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فہدالقواوی کو ارجنٹ آپریشنل کمانڈر بنایا گیا ہے، اطلاع ہے کہ اسامہ بن لادن کی کسی بھی اولاد نے القاعدہ کے عہدے سے دوری کا فیصلہ کیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ القاعدہ کی قیادت اب مصریوں کے پاس چلی گئی ہے، جو اسامہ سے پہلے تھی، کہا جا رہا ہے بڑی مشاورت کے بعد محمد مصطفیٰ حمزہ یمتی کو آنے والے دنوں میں القاعدہ کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے، ابو حمزہ ان دنوں افریقہ کے کسی ملک میں قیام پذیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 72487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش