0
Tuesday 5 Jun 2018 15:08

لاہور پولیس نے یوم علی (ع) کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

لاہور پولیس نے یوم علی (ع) کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے یوم شہادت حضرت علی (ع) کے مرکزی ماتمی جلوس کا سکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ اندرون شہر سے نکلنے والے ماتمی جلوس کے راستوں پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات ہونگے۔ ایس پی سیکورٹی عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے 12 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز بھی سکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ہونیوالے جلوسوں اور مجالس عزاء کیلئے 120 ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز بھی ڈیوٹی کریں گے۔ عمارہ اطہر کے مطابق 21 رمضان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام وسائل بروقار کا رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 729699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش