0
Tuesday 5 Jun 2018 23:29

الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کیلئے بھاری فیسوں کی وصولی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، علامہ مقصود ڈومکی

الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کیلئے بھاری فیسوں کی وصولی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں امیدواروں کیلئے بھاری فیسوں کی وصولی افسوسناک فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، بھاری انتخابی اخراجات کا مقصد غریب کسان اور مزدور کا راستہ روکنا ہے، سرمایہ دار، جاگیردار، چوہدری، نواب اور سردار پر مشتمل اسمبلی عوام کے کسی درد کی دوا نہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کیلئے تیس ہزار اور صوبائی اسمبلی امیدوار کیلئے بیس ہزار روپے فیس مقرر کرکے بھاری انتخابی اخراجات کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ آج بھی مزدور پانچ سو روپے دھاڑی پر کام کرتا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے امیدوار سے پندرہ سو روپے، جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے ایک ہزار روپے فیس لی جائے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قوم کو صادق و امین، دیندار اور دیانتدار اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے، جو آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا اترتے ہوں، جن کا دامن کرپشن سے پاک ہو۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں ہونے والے بے تحاشا اخراجات کا راستہ روکے، کروڑوں روپے انتخابات پر لٹانے والے امیدوار کئی گنا سود کے ہمراہ قوم سے پیسے واپس لیتے ہیں، بلند و بالا دعوؤں کے باوجود الیکشن کمیشن کبھی بھی ان کا راستہ نہیں روک سکا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ الیکشن کی بھاری فیسوں اور غریب کسان و مزدور کے الیکشن میں حصہ لینے کا راستہ روکنے کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے فیس کم یا معاف کر دے۔
خبر کا کوڈ : 729741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش