0
Wednesday 6 Jun 2018 15:46
اسرائیل غیرقانونی اور ناجائز چیز ہے

اسرائیل کی تاسیس بہت بڑی غلطی ہے، یہودی خاخام

اسرائیل کی تاسیس بہت بڑی غلطی ہے، یہودی خاخام
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل مخالف مشہور یہودی عالم دین نے ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل غیرقانونی اور ناجائز وجود کا نام ہے۔ صیہونیست مخالف تنظیم ناتوری کارتا کے ترجمان یسرائیل ڈیوڈ وائس نے عربی سائٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ان ممالک سے حیران ہوں کہ جو فلسطین کے مسئلہ کے حل کیلئے کوئی کام نہیں کرتے۔ یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہے۔ اس یہودی عالم دین کا کہنا ہے کہ انہوں نےجھوٹ اور دنیا کو دھوکہ دینے کے ذریعے فلسطین پر قبضہ کیا ہے۔



اس یہودی لیڈر کا کہنا تھا کہ جب کسی سرزمین پر اس کے اصلی لوگ زندگی گذار رہے ہوں تو وہاں کسی نئے ملک کو نہیں بنایا جاسکتا۔ چونکہ فلسطینی، فلسطین کے اصل مالک ہیں لہذا وہاں اسرائیل کا ہونا بے معنی ہے۔ گذشتہ دور کے شواہد اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ سرزمین فلسطین کے اصل رہائشی فلسطینی عوام ہیں۔ اسرائیل ان کے گھروں اور زمینوں کو نابود کر کے وہاں قبضہ نہیں کرسکتا اور ان کو اپنے ملک سے نکال کر وہاں کے مالک نہیں بن سکتے۔ گذشتہ ادوار کے تمام شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی تاسیس ایک بہت بڑی غلطی تھی اور کسی بھی صورت میں اس کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔



اس یہودی عالم دین نے عالمی برادری اور مخصوصا یہودیوں سے کہا کہ اسرائیل کو قبول نہ کریں۔ اس فریب سے بچیں اور ان کی باتوں سے دھوکہ نہ کھائیں۔ وائس نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مجھ جیسے لاکھوں یہودی ہیں جو اسرائیل کے مخالف ہیں اور میں واشگاف الفاظ میں اعلان کرتا ہوں کہ جو کچھ اسرائیل کے نام پر تاسیس کیا گیا ہے وہ غیر شرعی ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ فلسطینی قوم نہ صرف 1967 ء کی سرزمین کے مالک ہیں بلکہ پورا فلسطین انہی فلسطینیوں کی ملکیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 729908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش