0
Thursday 19 May 2011 19:47

امریکا نے ایبٹ آباد جیسی کارروائی نہ کرنیکی یقین دہانی کرا دی،ہائی ویلیو ٹارگٹ کیخلاف اب مشترکہ آپریشن ہو گا، یوسف رضا گیلانی

امریکا نے ایبٹ آباد جیسی کارروائی نہ کرنیکی یقین دہانی کرا دی،ہائی ویلیو ٹارگٹ کیخلاف اب مشترکہ آپریشن ہو گا، یوسف رضا گیلانی
بیجنگ:اسلام ٹائمز۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا نے آئندہ ایبٹ آباد جیسی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی اور ہائی ویلیو ٹارگٹ کیخلاف اب مشترکہ آپریشن ہو گا۔ بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی میں پاک، چین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر  خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن دہشتگرد تھا، اس نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ عالمی امن کیلئے لڑ رہا ہے۔ القاعدہ کیوجہ سے ہمارے 30 ہزار پاکستانی شہری اور 5 ہزار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے لیکن ڈرون حملوں سے دہشت گردی کیخلاف کوشیش متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ ہائی ویلیو ٹارگٹ کیخلاف مشترکہ کاروائی کرینگے امریکہ نے مستقبل میں ایبٹ آباد طرز کی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 73037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش