0
Thursday 19 May 2011 22:38

فاٹا یونیورسٹی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں قائم کی جائے، ہدایت اللہ محسود

فاٹا یونیورسٹی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں قائم کی جائے، ہدایت اللہ محسود
پشاور:اسلام ٹائمز۔وزیرستان سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کیمپس کے صدر ہدایت اللہ محسود نے کہا ہے کہ وزیرستان، جو رقبے اور جغرافیائی لحاظ سے بہت اہم ہے بدقسمتی سے کئی سالوں سے ڈرون حملوں کی وجہ سے یہ علاقہ تعلیمی لحاظ سے بہت پسماندہ چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلباء و طالبات انتہائی ذہین ہیں لیکن یہاں تعلیمی اداروں کی کمی کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہیں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے فاٹا یونیورسٹی کے قیام کا جو اعلان کیا ہے ہم موجودہ حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں قائم کی جائے کیونکہ یہاں تمام بہ آسانی سہولیات دستیاب ہیں اور دوسری جانب یہاں یونیورسٹی کے قیام سے زیادہ سے زیادہ طلباء اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے وزیرستان کے طلباء کی فیسوں کے حوالے سے گورنر اور وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ وزیرستان کے مخدوش حالات کے پیش نظر طلباء و طالبات کی فیسیں معاف کی جائیں جیسا کہ حکومت نے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے طلباء کی فیسیں معاف کی ہیں۔ انہوں نے ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں وزیرستان کے طلباء کو ہاسٹل سے متعلق بہت سے مسائل درپیش ہیں ان کے حل کی طرف انتظامیہ فوری طور پر توجہ دے انتظامیہ کا رویہ وزیرستان کے طلباء سے درست نہیں ہے لہذا ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وزیرستان کے طلباء کے ہاسٹل سے متعلق مسائل فی الفور حل کرے۔  انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ وزیرستان سٹوڈنٹس فیڈریشن نے 21 مئی بروز ہفتہ بمقام سوان گرائونڈ فیز 3 حیات آباد میں گرینڈ وزیرستان کلچر شو کا انعقاد کیا ہے لہذا اس پریس کانفرنس کے ذریعے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اس گرینڈ کلچر شو میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں تاکہ وزیرستان کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مسائل کا بھی ازالہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 73082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش