0
Tuesday 12 Jun 2018 11:48

ہمیں ہر وقت گرفتاری کا خوف لگا رہتا ہے، روہنگیا پناہ گزیں

ہمیں ہر وقت گرفتاری کا خوف لگا رہتا ہے، روہنگیا پناہ گزیں
اسلام ٹائمز۔ دہلی میں مقیم روہنگیائی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اقوام متحدہ کے ’’پناہ گزیں کارڈ‘‘ موجود ہیں، اس کے باوجود یہ خوف ہر وقت لگا رہتا ہے کہ کہیں پولیس انہیں گرفتار نہ کرلے۔ گزشتہ شام نئی دہلی کے سرسید اسٹڈی سرکل کی جانب سے روہنگیائی مسلمانوں کے لئے منعقدہ افطار پارٹی میں ان لوگوں نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ’’طویل مدتی ویزا‘‘ بھی موجود ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے فراہم رفیوجی کارڈ بھی موجود ہے، اس کے باوجود دہلی پولیس ہمیں ملک چھوڑنے کی دھمکی دیتے رہتے ہیں اور ہمیں یہ خوف لگا رہتا ہے کہ نہ جانے کب گرفتار کرلئے جائیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر حصوں میں روہنگیائی مسلمانوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور ملک سے بھگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں دیوبند یو پی سے کچھ لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح منی پور سے ستائیس لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے پاس رفیوجی کارڈ موجود تھے۔ سرسید اسٹڈی سرکل کے چیئرمین ایڈووکیٹ اسلم خان نے اس موقع پر روہنگیائی مسلمانوں کہ ہمت باندھتے ہوئے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کی پریشان دور کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 731139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش