0
Monday 9 Jul 2018 21:25

عمران خان نے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کو جیل جانے پر مجبور کر دیا، پرویز خٹک

عمران خان نے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کو جیل جانے پر مجبور کر دیا، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں اور سابقہ کرپٹ حکمرانوں کو جیل جانے پر مجبور کر دیا۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 2018ء کے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کر کے دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور چاروں صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اس صوبے میں اور بھی بہت سی حکومتیں آئیں مگر کسی حکومت نے بھی عوام کو درپیش مسائل پر توجہ نہیں دی، اسی لئے عوام نے ان مفاد پرست سیاستدانوں کو 2013ء انتخابات میں مسترد کیا اور انشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں بھی ان کو مسترد کرکے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے 5 سال عوامی توقعات کے مطابق عوام کی حقیقی خدمت اور اُس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صرف کئے ہیں۔ ہمارے ترقیاتی کام تاریخ کا اہم باب ہیں۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف برسراقتدار آ کر پانچ سالوں میں 1 کروڑ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار، بے گھر افراد کیلئے 50 لاکھ گھر فراہم کرے گی، جس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مل سکے گا اور بے گھر افراد جو اپنے لئے گھر نہیں بنا سکتے ان کو مفت گھر فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 736816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش