0
Friday 13 Jul 2018 20:33

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس، آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس، آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداددہشتگردی عدالت نے 5 پولیس افسران کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے کارکن اور مقدمے کے مرکزی ملزم رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر کو عدالت میں پیش پیش کیا گیا۔ مختلف تھانوں کے 5 پولیس افسران نے بیانات قلمبند کرائے۔ پولیس افسران نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد لاشوں کو جمع کیا گیا، بیشتر لاشیں بری طرح جھلس چکی تھیں، بیشتر لاشوں کو ٹکڑوں کی صورت میں حاصل کیا گیا، کسی لاش کی ٹانگ اور کسی کے بازو بھی جمع کیے گئے، باڈی کے ایک پارٹ کو بھی لاش تصور کیا گیا، کئی لاشوں کی شناخت موبائل فون ریکارڈ سے کی گئی، لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری مقدمے میں اب تک 65 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ عدالت نے 21 جولائی کو مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 737581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش