0
Tuesday 17 Jul 2018 18:20

کراچی میں انتخابی امیدواروں پر حملوں کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیموں کے 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں انتخابی امیدواروں پر حملوں کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیموں کے 4 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ابوبکر، محمد جواد، ابراہیم اور فہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، لشکر جھنگوی اور انصار الشریعہ سے بتایا ہے۔ ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی اور یہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی متعدد چوکیوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔ دہشتگرد سولہ ماہ سے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع ایک مدرسے میں رہ رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 738466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش