0
Friday 20 Jul 2018 15:51

الیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی، شرجیل میمن

الیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے اور اگر الیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے حقوق کا تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے، جی ڈی اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگر ہم کیسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے، جی ڈی اے میں وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے کالاباغ ڈیم جیسے سندھ دشمن منصوبے کی حمایت کی تھی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لوگ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ترقی پسند اور نوجوان لیڈر کے طور پر پسند کرتے ہیں، اگر الیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 739046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش