0
Tuesday 24 Jul 2018 09:41

لاہور، متحدہ مجلس عمل کا امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبرار

لاہور، متحدہ مجلس عمل کا امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبرار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے حلقہ این اے 129 سے متحدہ مجلس عمل کا پی پی 157 کا امیدوار میاں عامر خلیل پی ٹی آئی کیساتھ مل گیا جبکہ متحدہ مجلس عمل نے مسلم لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ضرار شہید روڈ پر مسلم لیگی امیدوار این اے 129 سردار ایاز صادق اور متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ متحدہ مجلس عمل نے مسلم لیگ (ن) کے این اے 129 سے امیدوار سردار ایاز صادق اور پی پی 157 کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق کی حمایت کا اعلان کیا۔ سردار ایاز صادق نے "اسلام ٹائمز" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہ ایم ایم اے کی حمایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی صورت میں بلا تفریق این اے 129 کے مکینوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ 25 جولائی گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرنے کا دن ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 739891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش