0
Tuesday 24 Jul 2018 10:56

ملکی دولت لوٹنے والوں کو تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل پہنچادیا، سردار سبطین خان

ملکی دولت لوٹنے والوں کو تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل پہنچادیا، سردار سبطین خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے پی پی 88 میانوالی سردار محمد سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے لئے نہیں ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کے لئے جنگ لڑ رہا ہے، آئندہ چند روز میں تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرکے ملک میں اپنی حکومت قائم کرے گی اور عمران خان پاکستان کے نئے وزیراعظم بنیں گے۔ میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو عمران خان نے اڈیالہ جیل پہنچا دیا، اگر اب بھی عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلیں ہم کو کبھی معاف نہیں کریں گی، جیت کر حلقہ کی پسماندگی دور کرتے ہوئے اسے ماڈل حلقہ بنائینگے، عمران خان ہی عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نون لیگ نے ملک میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی اور خو شحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، عوامی خدمت ہی ہماری سیاست ہے، عوام نے کامیاب کروایا تو ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی عوام کی امید کی آخری کرن ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں، اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار اور نوکریاں دیں گے، پی ٹی آئی ملک سے کر پشن اور توانائی بحرانوں کا خاتمہ کرے گی اور ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے گی، 25 جولائی چوروں اور لٹیروں کا یوم احتساب ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 739903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش