0
Tuesday 24 May 2011 00:26

دہشت گردوں کا ہدف جہاز نہیں،پاکستان بحریہ تھی، دہشت گرد جہاں سے آئے تھے وہیں فرار ہو گئے، نیول چیف

دہشت گردوں کا ہدف جہاز نہیں،پاکستان بحریہ تھی، دہشت گرد جہاں سے آئے تھے وہیں فرار ہو گئے، نیول چیف
کراچی:اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے سربراہ نعمان بشیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف جہاز نہیں، پاکستان بحریہ تھی، تباہ ہونیوالے دو طیاروں کی مالیت چالیس ملین ڈالر تھی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پی این ایس مہران کے مشرقی حدود سے داخل ہوئے تھے، وہ شارپ شوٹر تھے اور بڑے تجربے کار تھے۔ دہشت گرد پی این ایس مہران کے مشرقی حدود سے داخل ہوئے تھے۔ دو دہشت گرد ٹاور پر چڑھے اور دو جھاڑیوں میں جا چھپے، انہوں نے 6 راکٹ فائر کیے۔ اس حملے کو سکیورٹی لیپس قرار نہیں دیا جا سکتا، اطلاع ملنے کے تین منٹ بعد نیوی کے کمانڈوز موقع پر پہنچ گئے تھے۔ حملے کے بعد گارڈ نے اپنی مدد کیلئے گارڈ روم میں اطلاع دی، لیفٹیننٹ یاسر نے آگے بڑھ کر کاروائی کی اور دہشت گردوں کا نشانہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروائی کے بعد دہشت گردوں کو مزید کاروائی کا موقع نہیں ملا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں سے آئے تھے وہیں فرار ہو گئے، آپریشن کے دوران وہ صدر، وزیراعظم اور دیگر اہم لوگوں سے رابطے میں تھے۔ تحقیقات کے بعد واقعے میں ملوث تمام افراد کا پتہ چل جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 73999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش