0
Thursday 26 Jul 2018 13:51

ایم ایم اے کی اے پی سی کل منعقد ہو گی

ایم ایم اے کی اے پی سی کل منعقد ہو گی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی نتائج کے خلاف متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام ہم خیال جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے ایم ایم اے کل 27 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، پی ایس پی اور اے این پی سمیت تمام ہم خیال جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ترجمان ایم ایم اے کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے دھاندلی سے بھر پور انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے جس پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کُل جماعتی کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کے ممکنات پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے تاہم ایم ایم اے سمیت مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اُٹھاتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 740343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش