0
Monday 30 Jul 2018 23:53

غربت کے خاتمے کیلئے عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے، چینی سفیر

غربت کے خاتمے کیلئے عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے، چینی سفیر
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے چینی تجربات سے فائدہ اتھائے گی۔ چینی سفیر یاؤجنگ نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ماحولیات کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ اشتراک میں دلچسپی رکھتی ہے  اور وہ سبز ترقی، نیشنل پارکس اور قابل تجدید توانائی کے فروغ میں بھی چین کی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ چینی سفیر نے قانون کی بالادستی کے لیے تحریک انصاف کے ویژن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے بانیوں کی جدوجہد تاریخ میں منفرد مقام کی حامل ہے۔ غربت کے خاتمے کے حوالے سے عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے۔ چیی سفیر نے معیشت اور سفارت میں پاکستان کی بھرپور معاونت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 741344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش