0
Wednesday 1 Aug 2018 22:52

پی ایس پی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، ڈولفن جیسے معصوم جانور کو بدنام کیا، میئر کراچی

پی ایس پی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، ڈولفن جیسے معصوم جانور کو بدنام کیا، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا پی ایس پی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، ڈولفن جیسے معصوم جانور کو بدنام کیا۔ تفصیلات کے مطابق چائنیز قونصل جنرل نے کے ایم سی عباسی شہید اسپتال کو جدید ایمبولینس کا عطیہ دیا، اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ ایمبولنس کے عطیے پر چائنیز قونصل جنرل کا شکر گزار ہوں۔ وسیم اختر نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے لئے مزید عطیات درکار ہیں، ایم ایس عباسی اسپتال کو چاہیئے ایمبولنس کو اچھی حالت میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ابھی معاملات پروسس میں ہیں، عوام کو دیکھنا ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے کیا کرتے ہیں۔ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی شروع ہونے کا چٹکلہ چھوڑنے والوں کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے، پی ایس پی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، ڈولفن جیسے معصوم جانور کو بدنام کرایا۔
خبر کا کوڈ : 741825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش