0
Wednesday 8 Aug 2018 09:20

یورپ کے ممالک شہریت دینے میں احتیاط برتیں، یورپی کمیشن

یورپ کے ممالک شہریت دینے میں احتیاط برتیں، یورپی کمیشن
اسلام ٹائمز۔ یورپی کمیشن نے غیر ملکیوں کو یورپی شہریت دینے کے عمل میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی کمشنر برائے انصاف ویرا ژورووا کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران قبرص، مالٹا اور یونان جیسے متعدد یورپی ممالک نے سرمایہ کاری کے بدلے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کو طویل المدتی رہائشی ویزے یا شہریت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو مجرموں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ، بدعنوانی کا مرکز یا ناجائز رقوم کا ذخیرہ گاہ نہیں بننے دیا جا سکتا۔
ایک انٹرویو میں ویرا ژُورووا نے کہا کہ یورپی یونین اور یورپی کمیشن کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ یورپ میں ’گولڈن پاسپورٹ‘ کا اجراء زور پکڑتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن کی طرف سے اس بارے میں نئے ضوابط کا اعلان اسی سال موسم خزاں میں کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 743176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش