0
Wednesday 8 Aug 2018 19:55

ڈی آئی خان میں شیعہ نسل کشی، سکیورٹی فورسز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

ڈی آئی خان میں شیعہ نسل کشی، سکیورٹی فورسز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین افراد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کا ہونے والا یہ واقعہ سکیورٹی فورسز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور سکیورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے، حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے، ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، اگر ان دہشتگردانہ واقعات کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو یہ کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے اردگرد میں فوری آپریشن کیا جائے، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے اطراف کے علاقوں کو پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو فعال کیا جائے، کالعدم دہشت گرد جماعتوں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے، ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 743359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش