0
Thursday 9 Aug 2018 11:16

دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں، ان کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، حافظ حفیظ الرحمٰن

دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں، ان کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، حافظ حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے پیشکش کی ہے کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر متاثرہ سکول دوبارہ تعمیر کئے جاچکے ہیں، بقیہ سکولز بھی جلد تعمیر کیے جائیں گے۔ دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں تو ان کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ وزیراعلٰی جی بی نے کہا کہ دیامر کے عوام اور علماء کرام نے سکولوں کو جلانے کی شدید مذمت کی ہے۔ تین سال سے علاقہ امن کا گہوارہ تھا، سیاحت کو بھی فروغ ملا۔ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ داریل اور تانگیر میں جلائے گئے جزوی متاثرہ سکولوں کی تعمیر 14 اگست تکمل کی جائے گی اور سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر کی عوام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور دیامر گرینڈ امن جرگہ حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ دے رہا ہے۔ دیامر میں فوج کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں کر رہی ہے، صرف پولیس ہی ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے۔
 
 
 
خبر کا کوڈ : 743453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش