0
Thursday 9 Aug 2018 11:57

نیب اتنے دن کارروائی میں لگا دیتا ہے کیا نیب کو کھلی چھٹی ہے؟ چیف جسٹس

نیب اتنے دن کارروائی میں لگا دیتا ہے کیا نیب کو کھلی چھٹی ہے؟ چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نیب اتنے دن کارروائی میں لگا دیتا ہے، کیا نیب کو کھلی چھٹی ہے؟ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے نندی پور منصوبہ کرپشن کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نندی پور منصوبے کے خلاف انکوائری زیر التوا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ انکوائری کب سے زیر التواء ہے؟ زیر التواء ریفرنسز کی بھی تفصیل دیں۔ نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ 20فروری 2017ء کو انکوائری شروع ہو چکی تھی، وزارت قانون نے 2 سال تاخیر کی، انکوائری آخری مراحل میں ہے، نندی پور آؤٹ سورس کرنے کی انکوائری جون 2018ء میں شروع ہوئی۔

چیف جسٹس نے مزید استفسار کیا کہ نیب میں مجموعی طور پر کتنی تحقیقات زیر التواء ہیں؟ ہم نے ذمےدار کا تعین کرنا ہے، تاخیر کا ذمے دار کون ہے؟ سابق چیئرمین نیب قمر زمان کا پتہ کریں، کیا وہ اسلام آباد میں ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ نیب اتنے دن کارروائی میں لگا دیتا ہے کیا نیب کو کھلی چھٹی ہے؟ اب اگر کسی آئی او نے تفتیش میں کوتاہی کی تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ تاخیر پر سابق چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کریں؟ کیس الماریوں میں رکھ دیئے جاتے ہیں، کیس بنتا ہے تو بنائیں لوگوں کو سولی پر نہیں لٹکایا جا سکتا، اگلا بندہ تذبذب کا شکار رہتا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پراسیکیوٹر نیب کو طلب کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 743469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش