0
Tuesday 14 Aug 2018 00:19
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب کا بیان

یمن میں بچوں کی بس پر حملہ بالکل صحیح اور انسانی حقوق کے عین مطابق تھا، ریاض

یمن میں بچوں کی بس پر حملہ بالکل صحیح اور انسانی حقوق کے عین مطابق تھا، ریاض
اسلام ٹائمز۔  یمن میں سعودی جنگی جہازوں کی بمباری کا نشانہ بننے والے یمنی بچوں کے سوگ میں پوری دنیا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عالمی طور پر مختلف اقوام نے یمن کے صوبہ صعدہ میں سکول کے بچوں پر جنگی جہازوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے جنگی جرم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کہا ہے۔ ایسے حالات میں سعودی عرب کے اقوام متحدہ میں مندوب نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ ریاض حکومت کے تحت فوجی اتحاد کے اس اقدام کا دفاع کیا ہے۔
 
سعودی عرب کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ صوبہ صعدہ میں فوجی حملہ مکمل طور جائز فوجی کاروائی تھی جو بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ ریاض کے نمائندے نے سیکورٹی کونسل کے چیئرمین کو بھیجے گئے فوری خط میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد کی یہ کاروائی درحقیقت حوثی راہنماوں کے خلاف تھی۔ وہ بچوں کو فوجی تربیت دے کر میدان جنگ میں بھیجتے ہیں۔
 
سعودی عرب نے بچوں کے سرعام قتل کو انسانی حقوق کے عین مطابق جانا ہے اور کہا ہے کہ اس کاروائی کی مزید تحقیقات اور اس کے ممکنہ مترتب اثرات کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ اپنے جنگی جرم کی صفائی بیان کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہم سیکورٹی کونسل کی جانب سے ایران کے خلاف کسی موثر کاروائی کا مشاہدہ نہیں کر رہے، جبکہ ایران یمن کے عوام کو اسلحہ سپلائی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 744446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش