1
Thursday 16 Aug 2018 14:22

ایران آج ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے، پابنیدیاں نتیجہ خیز نہیں ہیں، سید حسن نصر اللہ

ایران آج ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے، پابنیدیاں نتیجہ خیز نہیں ہیں، سید حسن نصر اللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ہم لبنان کی تمام جماعتوں، مکاتب فکر، انٹیلیجنس اداروں، فوج اور صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مقاومت کی حمایت کی۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے مزاحمت کی سپورٹ کی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اس وقت امریکہ اور اسرائیل کے سامنے صرف ایک ہی راستہ باقی رہ گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں لیکن ان کو علم ہونا چاہیئے کہ آج ایران ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے اور خطے کے مضبوط ترین ممالک میں سے ہے۔ ایران کا نظام مضبوط ، مستحکم اور پائیدار ہے۔ ایران کے نظام کو ختم کرنے کی آرزو یا اس کے فیصلوں کو پابندیوں کے ذریعے تبدیل کرنے کی خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسطرح سے نہیں ہے کہ ایران اور حزب اللہ کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں کا کوئی اثر نہ ہو لیکن یہ پابندیاں ہماری طاقت کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ اب تک جو کچھ بھی ایران کے خلاف انجام پایا ہے اس کے نتیجہ میں ایران مزید طاقتور ہوا ہے، ایران کے خلاف پابندیاں اس ملک کے عزم و ارادہ کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ آج حزب اللہ، اسرائیلی فوج سے زیادہ طاقتور ہے۔ ہم اس زمانے میں کامیابی کے حصول کیلئے دیئے گئے وعدے پر زیادہ پختہ ایمان رکھتے ہیں۔ اگر 2006ء میں حزب اللہ کی شکست ہو جاتی تو اس کے نتیجے میں شام کے سقوط کی غرض سے اسکا محاصرہ کر لیا جاتا۔ اسرائیل شام کے خلاف جنگ میں شریک تھا اور مسلح گروہوں کی مدد کرتا تھا۔ اس کو شام میں بہت زیادہ توقعات تھیں جن میں بعض خواہشات شام کی افواج کی نابودی اور دمشق کو گولان کی واپسی پر مجبور کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 744895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش