0
Thursday 16 Aug 2018 16:29

مراد علی شاہ دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب

مراد علی شاہ دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس می قائد ایوان کے لئے رائے شماری ہوئی۔ قائد ایوان کے لئے پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ اور متحدہ اپوزیشن کے شہریار مہر کے درمیان مقابلہ تھا۔ رائے شماری میں 158 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ جن میں مراد علی شاہ کو 97 جب کہ شہریار مہر کو 61 ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، متحدہ اپوزیشن کی دو خواتین ارکان شاہانہ اشعر اور ڈاکٹر سیما ضیاء نے رکنیت کا حلف نہیں لیا جب کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان عمران اسماعیل اور راجہ اظہر بھی اسمبلی نہیں پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 744905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش