0
Thursday 16 Aug 2018 20:29

آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، دہشتگرد 45 افراد کے قتل اور 103 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں، ان دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، جان باچا، شرافت علی، حبیب اللہ، سیداللہ، زر محمد، الیف خان، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ، محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ان دہشتگردوں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا اور تمام دہشتگردوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر6 دہشتگردوں کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 744948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش