0
Friday 17 Aug 2018 11:56

اکرم درانی کے پی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد

اکرم درانی کے پی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل نے سابق وزیراعلٰی اکرم خان درانی کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔ پارلیمانی لیڈر شپ کے معاملہ پر ایم ایم اے میں مشاورت کا عمل جاری تھا، جس میں بعض حلقوں کی رائے تھی کہ اکرم خان درانی کو اپوزیشن لیڈر اور لطف الرحمٰن کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جائے، مگر ایم ایم اے کی صوبائی قیادت اور جے یو آئی (ف) کی صوبائی مجلس عاملہ نے مشاورت کے بعد لطف الرحمٰن کا نام ڈراپ کرتے ہوئے اکرم خان درانی کو پارلیمانی لیڈر کے ساتھ ساتھ اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے بھی نامزد کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اب ان کی طرف سے دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی نے ان کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے، جبکہ جلد ہی اے این پی کی قیادت کے ساتھ بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اکرم درانی نے میڈیا کو بتایاکہ ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے وہ صوبائی اسمبلی میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مشترکہ امیدوار سامنے لاکر صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائد ایوان کے الیکشن کے موقع پر ایک ووٹ کا اضافہ اپوزیشن کی پہلی بڑی کامیابی ہے اور اس کے بعد کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 745033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش