0
Monday 20 Aug 2018 22:31

خان صاحب کو جلسہ موڈ سے وزیراعظم اور سیاسی موڈ میں آنا ہوگا، مراد علی شاہ

خان صاحب کو جلسہ موڈ سے وزیراعظم اور سیاسی موڈ میں آنا ہوگا، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ نئے وزیراعظم کی جانب سے دو گاڑیاں رکھنے اور وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کی باتیں سننے میں اچھی ہیں، خان صاحب کو جلسہ موڈ سے وزیراعظم اور سیاسی موڈ میں آنا ہوگا۔ دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی بار گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچنے پر سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 91 منٹ کی تقریر میں نہ این ایف سی ایوارڈ کا ذکر تھا، نہ سی پیک کا ذکر تھا اور پانی کی تقسیم سمیت اہم موضاعات بھی تقریر کا حصہ نہ تھے، نئے وزیراعظم کی تقریر کے بارے میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جرنل ضیاء الحق اور جرنل مشرف نے بھی قوم سے خطاب میں بڑی بڑی باتیں کی تھیں، اسی طرح خان صاحب کی تقریر میں اچھی باتیں سننے کو ملی، اب خان صاحب عمل بھی کرکے دکھائیں، خان صاحب کا دو ملازمین رکھنے کا اعلان اچھی بات ہے مگر وزیراعظم سے سوال ہے کہ کیا وہ دو ملازمین کے علاوہ وزیراعظم ہاوس کے باقی ملازمین کو فارغ کریں گے۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نیب سمیت دیگر محکموں کے ذریعے بیرون ملک سے رقم واپس کرنے کی حمایت کرتے ہیں، مگر خان صاحب پہلے نیب زدہ اپنے وزیروں اور مشیروں کو دیکھیں، کیونکہ نیک کام کی شروعات گھر سے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری ملازم کے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کی جائے گی، اگر اس میں کوئی غفلت برتنے میں ملوث پایا گیا تو ان اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی، سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت ہر جگہ پولیس مقابلوں اور کارکردگی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 745656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش